پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے ولید اقبال
لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)یوم پاکستان کی تقریبات میں وطن عزیز کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کر رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود نوجوان ملک کو محفوظ بنانے میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکیم الامت پیغام کے مطابق ہمارے نوجوان ہی ملک و ملت کا اصل سرمایہ ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا کلیدی کردار ہے۔ سیف سٹیز پراجیکٹ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت بن رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارشاعر مشرق کے پوتے سینیٹر ولید اقبال اور آل راونڈر کرکٹر محمد حفیظ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرکے دورہ کے موقع پر پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب میں کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبرناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے دونوں مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔