افغان کمانڈوز کا کئی صوبوں میں آپریشن، داعش کے دہشتگروں سمیت 30 ہلاک
کابل (نوائے وقت رپورٹ، آن لائن) افغان سپیشل فورسز نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں آپریشن کیا۔ افغان حکام کے مطابق فضائی حملوں اور زمینی آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان اور داعش کے جگجو شامل ہیں۔ فورسز نے قندوز، پکتیکا، ار گان اور ننگرہار صوبوں میں آپریشن کیا۔ افغانستان میں قبل از وقت کار بم دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ ضلع کوتائی میں اس وقت ہوا جب ایک کار میں مقناطیسی بم لے جایا جا رہا تھا جو قبل از وقت پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا شخص موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔