آخری سفارتکار بھی واپس: وینرویلا میں امریکی مشن بند، پرچم لپیٹ دیا گیا
کراکس (این این آئی)جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے آخری امریکی سفارت کار جیمز سٹوری واپس اپنے ملک روانہ ہو گئے۔ سٹوری کی روانگی کے بعد کراکس میں امریکی پرچم لپیٹ دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں آخری سفارت کار کی واپسی کو ایک تکلیف دہ موقع قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا کی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد و معاونت کے سلسلے کو دوسرے مقامات پر سے جاری رکھا جائے گا۔ پومپیو کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ وینزویلا اور امریکا کے درمیان انتہائی کشیدگی سے عبارت دو طرفہ تعلقات کے اثرات سارے خطے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ امریکی سفارتی مشن ختم کر دیا گیا ۔