دنیانے اسلام اور پاکستان کا پرامن چہرہ دیکھ لیا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی رپورٹر) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر او رجامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطاب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہو انتہائی سطح پر پہنچ چکی تھی اس میں پاکستان کے رویئے اور طرز عمل سے دنیا نے اسلام اور پاکستان کا پرامن چہرہ دیکھ لیا ہے جس کی نمائش کی جا رہی ہے جبکہ بھارت نے اپنے اہلکار خود مروا کر الزام پاکستان پر دھرنے کی جو سازش کی تھی وہ پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے اور اب وہاں کے عوام مودی سے اس کا جواب مانگ رہے ہیں پاکستان نے ا س صورتحال میں ہر مرحلے پر حکمت عملی سے بیرونی دنیا میں اپن امیج بہتر بنا لیا ہے اور مسئلہ کشمیر اپنی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے اب مزید ممالک کے پر امن حل کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے اب بھارت کوکشمیریوں کے ساتھ سکھوں کو آزادی دینا ہوگی کیونکہ وہ بھی بہت حصہ اپنی حدوجہد دوبارہ شروع کر نے والے ہیں۔