کینٹ ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 345 ملزموں کوگرفتار کیا
لاہور(نمائند ہ خصوصی)ایس پی کینٹ ڈویژن شہباز الٰہی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث345ملزمان گرفتار کر لیئے۔اقدامِ قتل، امانت میںخیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب59اشتہاری مجرمان کو گرفتارجبکہ60 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلیں اوراسلحہ برآمد کیا گیا۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے54ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے14کلوگرام سے زائدچرس،02 کلو گرام بھنگ اور419لیٹر شراب برآمد کی گئی۔