ہال روڈ پر سیوریج لائن میں گیس دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا
لاہور(نمائند ہ خصوصی) ہال روڈ پر سیوریج لائن میں گیس دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہواہے۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ ہال روڈ پر سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے خوف وہراس پھیل گیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہواہے۔