مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی)احتساب عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کرپشن کیس میں گرفتار چھ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 30 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کرپشن الزامات میں گرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر ایل ڈی اے وقار عباس نے ضمانت کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔سابق سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹی ریاض احمد جعفری نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا درخواست میں مقدمہ کا ٹرائل مکمل نہ کرنے پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔شکرگڑھ میں غیر قانونی بھٹے چلانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔