حضرت سخی سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے عرس کی تقریبات شروع
ڈیرہ غازیخان (صباح نیوز)برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز کردیاگیاہے 31مارچ تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران زائرین کی سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں کو انتظامات مکمل کر کے پلان طلب کرلیاگیاہے ۔ عرس کے دوران غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت نمٹا جائے گا ۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔