منڈی بہائو الدین: مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
منڈی بہائو الدین+ملک وال (نامہ نگاران) میانہ گوندل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،خطرناک اشتہاری ڈاکواپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،ڈاکوشہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہورہاتھا،ڈی پی اوناصرسیال نے بتایاہے کہ تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ میں صبح کے وقت شہری سے ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل چھین لی اورموقع واردات سے ڈاکوفرارہونے لگے جس پرپولیس پارٹی کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ ہوا،اس دوران ایک ڈاکواپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،جسکی شناخت شاہدعرف شادوسکنہ پانڈووال کے نام سے ہوئی ،ڈاکوپولیس کوآٹھ سے زائدسنگین نوعیت کے قتل ڈکیتی سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا،جوکہ واردات کے دوران خواتین سے زیادتی کرتاتھا،اورکرائے کاقاتل بن کرانسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن چکاتھا۔