مقبوضہ کشمیر: ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق‘ 8 زخمی
سری نگر(کے پی آئی)رام بن ضلع میں ٹریفک کے حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ہفتے کو اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی صبح چندرکوٹ۔راج گڑھ رابطہ سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔موقع پر ہی جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ اس حادثے میں مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع اسپتال رامبن پہنچایا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک ہے۔