سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں حملے کر سکتے ہیں: یمنی باغی
صنعا(نیوز ڈیسک)یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ سودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ تازہ دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے، جب اقوام متحدہ فریقین میں جنگ بندی معاہدہ کرانے کی ایک نئی کوشش میں ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دشمن کی اہم اہداف کی معلومات موجود ہیں۔ یہ باغی ماضی میں بھی سعودی عرب میں راکٹ حملے کر چکے ہیں۔ یمن میں ان باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی ایک اہم عسکری طاقت ہے۔