اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن
لاہور(نیوزرپورٹر)میئربلدیہ عظمیٰ لاہورکرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے سرکلر روڈ، لاری اڈا ، شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپرتجاوزات کاسامان 08ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔