حکومت سیاسی انتقام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:رانا جمیل
رائے ونڈ (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما ء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ حکومت تاحال سیاسی انتقام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر پر چھاپہ شرمناک اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مشرف کے بنائے گئے ادارے نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھال رہی ہے،جعلی اکاؤنٹس من گھڑت کیس ہے،انہوں نے کہا کہ کارکنان حکومت کیخلاف لانگ مارچ اور جیل بھرو تحریک کیلئے تیار ہیں۔