نواز شریف کی صحت یابی ،رہائی کے لیے دعائیہ تقریب
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن راہوالی کے راہنماؤں عمران خان شیروانی ،مرزا اسرار بیگ ،بابر بیگ کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور رہائی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک ،ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ،شعیب بٹ ،رانا مقصود احمد و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی مخالف قوتوں کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کو موٹر وے ،سی پیک ،ایٹمی قوت بنانے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کر کے اندھیروں سے نکالنے کی سزا دے کر زیر عتاب رکھا جا رہا ہے اور ان کی صحت کی خرابی پر سیاست چمکائی جا رہی ہے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں وہ آج بھی پابند سلاسل ہو نے کے باوجود پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں جبکہ بائیس کروڑ عوام آج بھی دل و جان سے میاں نواز شریف کیلئے دعائیں کر رہے ہیں اوران کی طرف سے دی جا نے والی ہر کال پر بھر پور احتجاج کر نے کو تیار ہیں لیکن میاں محمد نواز شریف نے کا رکنوں سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے جو کسی قسم کی احتجاجی کال دیکر ملک میں افراتفری اور انتشار کی سیاست نہیں کر نا چاہتی۔ ان کو پابند سلاسل رکھنے والوں کو بلآخر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا جن لوگوں نے موجودہ حکومت کو اقتدار دلایا وہ بھی آج پچھتا رہے ہیں کیوں کہ ملک اس وقت ایک بار پھر اندرونی و بیرونی بگڑتے ہوئے حالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے جسے صرف میاں محمد نواز شریف جیسا قائد ہی ان مشکلات سے نکال سکتا ہے۔ اس موقع پر محمد عباس چہل ،چوہدری افتخار احمد چیمہ ،محمود حیدر بٹ ،وامق سعید بٹ ،عرفان چاند بٹ ،ممبر ضلع کونسل زاہد محمود چیمہ ،اسرار خان شیروانی ،میاں اعجاز ،ذوہیب بٹ ،وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری نواز حفیظ نے بھی خطاب کیا ۔