لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل اور مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی ریلی کا اہتمام آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین اور جموں کشمیر حق خودارادیت کی بین الاقوامی تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ریلی کے شرکاء نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں سمیت بیگناہ افراد کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔شرکاء نے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ریلی کے اہتمام اور آواز اٹھانے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کا شکریہ ادا کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024