کینسر کے شکار بچے کی اپنے ہیرو ڈیرن سیمی سے ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے کم سن مداح حمزہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں تاہم ان کا ایک خواب حقیقت بن گیا۔کینسر کے شکار کم سن حمزہ نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ ڈیرن سیمی سے ملنے کا موقع مل جائے۔پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل میں جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیرن سیمی اپنے کم سن مداح حمزہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ڈیرن سیمی کے علاوہ پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی حمزہ کے لیے ایک جرسی میں اپنے دستخط کیے اور اپنے پیغام میں انہوں نے حمزہ کے لیے بہتر صحت اور بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘خواہش سے متاثر ہونے تک ایسا لگ رہا ہے کہ حمزہ کے مضبوط بازووں نے مجھے چند چھکے لگانے میں واقعی مدد کی’۔انہوں نے حمزہ کا خواب سچ بنانے میں تعاون پر اپنی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔