تمغہ امتیاز کے اعلان پر لوگوں کی تنقید سے پریشان نہیں:مہوش حیات
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے اعلان پر لوگوں کی تنقید سے پریشان نہیں، تمغہ امتیاز ملنے پر اتنی خوش ہوں کے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، مجھ پر تنقید کرنے والوں سے زیادہ تعداد مجھے مبارکباد دینے والوں کی ہے ۔تنقید سے اور مضبوط ہوگئی ہوں۔ تنقید سے انسان کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمغہ امتیاز ملنا میرے لیے ایک بہت بڑی بات ہے۔ میں اتنی خوش ہوں کے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ ایوارڈ ان تمام افراد کے ساتھ شئیر کریں گی جو ان کی کامیابی کا حصہ ہیں۔ یہ ایوارڈ بتا رہا ہے کہ میں آج تک جتنا کام کیا وہ درست تھا۔ آج لوگوں نے سنیما گھروں کا دوبارہ رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں سے زیادہ تعداد مجھے مبارکباد دینے والوں کی ہے۔ ہمارے لوگ کسی کو بھی جج کرنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔ دراصل ایسے لوگوں کو تمغہ امتیاز کے بارے میں تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں ضروری نہیں کے سب کو میرا کام پسند آئے۔مہوش حیات نے شو میں اپنی آنے والی نئی فلم چھلاوا سے متعلق دل چسپ باتیں کیں۔