لاہور شرقپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم 3 افراد جاں بحق
شیخوپورہ + فیروز والہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے بتایا گیا ہے کہ فتو والا کا رہائشی شوکت علی اپنی بیوی نگینہ بی بی او رچھ سالہ پوتے عبدالرحمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکرشرقپور کی طرف آ رہے تھے جب وہ دھول سٹاپ کے قریب پہنچے تو سڑک کے کنارے کھڑی خراب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں تینوں افراد جاں بحق ہو گئے شرقپور پولیس نے ہلاک ہونے والے شوکت علی اس کی بیوی اور پوتے کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی ہے۔