پاکستانی ہائی کمشنر کی اجمیر شریف میں درگاہ معین الدین چشتی پر حاضری چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد ( اے پی پی ) نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا ہے کہ حضرت معین چشتی اجمیری ؒ ، شفقت ، انسانیت اور ہم آہنگی کا پیغام برصغیر کے کونے کونے تک پھیل چکا ہے اور صدیوں کیلئے تمام مکتبہ فکر کے عقیدت مندوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ یہ باتیں انہوں نے اجمیر شریف میں حضرل خواجہ سید معین الدین چشتی ؒ 80ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں درگاہ اجمیر شریف کے دورے کے موقع پر کہیں۔ ہائی کمشنر نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ درگاہ شریف کے معززین نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی روایتی دستار بندی بھی کی۔