بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے‘ لوگ گھروں سے نکل آئے
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 72 کلومیٹر شمال مغرب تھا۔