جوہر ٹائون میں زہریلا کھانا کھانے سے 4افراد کی حالت غیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)جوہر ٹاؤن میں زہریلا کھانا کھانے سے 4افراد کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس نے چاروں افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چاروں افراد کو نیلامی کی گاڑیاں خریدنے کے بہانے بلایا گیا تھا۔جہاں انہیں زہریلا کھانا کھلایا گیا جس کے بعد ملزمان ان سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔