سینٹ قائمہ کمیٹی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات حکومت سے طلب کرلیں۔ہفتہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات حکومت سے طلب کرلیں،سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کمیٹی نے حکومت سے دورے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ قائمہ کمیٹی نے سعودی ولی عہد کے پروٹوکول کیلئے استعمال کی گئی گاڑیوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی ہیں ۔