کے ڈی اے کے سیکرٹری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کراچی سے گرفتار
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جعلی اکائونٹس کیس کے مزید گرفتارملزمان کوکل احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔نیب نے سیکرٹری کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو کراچی سے گرفتارکرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق کراچی سے دونوں ملزمان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیاہے، ملزمان کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حسن میمن پر کمیشن کا پیسہ جعلی اکائونٹس میں جمع کرنے کا الزام ہے۔