بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے خلاف سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو ہڑتال کی وجہ سے وکلا پیش نہیں ہوئے ۔