آسٹریلوی دہشت گرد کی شہریت سامنے نہ آتی تو الزام مسلمانوں پرہوتا،موسوی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ و قائد تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ یہ اللہ کی مدد ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجدکو خون میں نہلانے والے کی آسٹریلوی دہشت گرد کی شہریت سامنے آگئی ورنہ اس سانحہ فاجعہ کا الزام بھی پاکستان یا مسلمانوں پر تھوپ دیا جاتا ہر انسانیت دوست نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے بیگناہوں کے لواحقین کے دکھ درد کا شریک ہے اور اسکی بھرپور مذمت کرتا ہے جبکہ کچھ منافق چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں، امن کی متلاشی عالمی برداری اپنا رویہ بدلے سوویت یونین کی تباہی اوراسرائیل کے مخالف ممالک شام لیبیا عراق یمن کی بربادی کیلئے بنائی گئی دہشت گرد نرسریوںکے خالق ممالک کو کٹہرے میں لایا جائے ورنہ دہشت گردی کا بے رحم لاوا ہر پرامن ملک کو جھلساتا چلا جائے گا۔