یوم پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی مزیدسخت کی جائے، ایس پی اسلام آباد
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ بادحسام بن اقبا ل نے 23مار چ یوم پاکستان کے حو الے سے پولیس افسران سے کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں سیکور ٹی کے سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں، چیکنگ عمل کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، تما م افسران کا باہمی رابطہ ہو ، ہوائی فا ئر نگ ، پتنگ با زی ، کبو تر با زی کر نے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے ، ہو ٹل مو ٹلز ، گیسٹ ہا وسز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئیں یہ با ت انہوں نے ریسکیو 15پر پولیس افسران کو بر یفنگ کے دوران کہی جس میں تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، آ پر یشنز ڈویڑن دیگر افسران اور محر ر تھا نہ جا ت نے شرکت کی ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ یہ انتہا ئی اہم نو عیت کی ڈیو ٹی ہے اس میں انتہا ئی الرٹ ہو کر فرائض سر انجا م دیں ، پریڈ گراونڈ اور اس کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سیکیور ٹی کو انتہائی سخت کیا جائے ، ضلع کو چار سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے ۔