سپینش فٹبالر کارلیس پیول کی پاکستان آمد،پی ایس ایل فائنل بھی دیکھیں گے
کراچی (سپورٹس ڈیسک )اسپین کے سابق معروف فٹ بالر کارلیس پیول فٹ بال کھیل کی تشہیر اور پاکستان میں رواں برس منعقد ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے ٹکٹس کی فروخت کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے۔اسپین کی قومی ٹیم اور فٹ بال کلب ’بارسلونا‘ میں کھیلنے والے کارلیس پیول گزشتہ برس بھی پاکستان آئے تھے۔کارلیس پیول رواں برس ’ٹچ اسکائے گروپ‘ کی جانب سے منعقد ہونے والے ’ورلڈ سوکر اسٹارز 2019‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’