میڈیاٹورنامنٹ،نوائے وقت نے سٹا ر مارکیٹنگ کو شکست دیدی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)نوائے وقت نے میڈیا گروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے تیسرے میچ میں سٹار ما رکیٹنگ کو 8وکٹ سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی، سٹار مارکیٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،مقررہ 6اوورز میںسٹار ما رکیٹنگ نے 8وکٹ کے نقصان پر 88رنز کئے ۔نو ائے وقت کی جانب سے صیفی نے بہترین با ؤ لنگ کر تے ہو تے ہیٹر ک کی ۔ دیگر با ؤ لروں بادشاہ خان ، با سط ، شاہد ،یا سر سیال نے بھی بہترین کا رکر دگی کا مظاہرہ کیا ۔ جواب میں نو ائے کی ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا ۔ نو ائے وقت کی جانب سے باسط اور شاہد نے شاندار اوپنگ سٹینڈ فراہم کیا ۔ شاہد نے بہترین کا رکر دگی کا مظاہرہ کر ہو ئے ففٹی بنائی اور مین آف دی میچ قرار پا ئے ۔نو ائے کی ٹیم کے دیگر کھلا ڑیو ں میں کپتان سید عمران حیدر، وقار عباسی ، یاسر سیال، محمد طفیل، امتیاز حسن، شاہد، بادشاہ خان، عبدلباسط،فرحان ،عرفان ڈوگر ،صیفی ،اعظم گل ودیگر کھلاڑی شامل ہیں۔