روا ں مالی سال : پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کم ہوگئی
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہو گئی ہے رواں مالی سال میں پہلے آٹھ ماہ میں غیر ملکیوں نے گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے مقابلے میں .5 72 فیصد کم سرمایہ کاری کی ہے۔،، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی بجائے پہلے سے کی گئی سرمایہ کاری سے بھی 41 کروڑ ڈالر نکل گئے۔رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان میں غیر ملکیوں کی طرف سے مجموعی طور پر ایک ارب 21 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 3 ارب 20 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کم ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری کے اختتام تک غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی حجم ایک ارب 61 کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہا جو پہلے سے 27 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کم ہے جبکہ اس دوران سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 40 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ۔