صدرشی کی قیادت میں مذہبی انتہا پسندی سے نمٹاجائیگا،چین
بیجنگ(آئی این پی)چین کے آزاد اور خودمختار علاقے سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے چئیرمین شہرت ذاکرنے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی ایک عالمی مسئلہ ہے، پیشہ وارانہ تعلیم کے سنکیانگ میں مراکز اس پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،مراکز ملکی زبان پر مفت کلاسیں دے رہے ہیں،شرعی علوم، پیشہ وارانہ مہارت اور انتہا پسندی سے متاثرہ افراد کی ذہن سازی کی جارہی ہے، کچھ لوگ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیکر کر عوامی جذبات کو ابھارتے ہیں، چینی صدر شی جن پھنگ نے مذہبی انتہا پسندی پر کنٹرول کرنے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے مراکز قائم کئے ہیں، شی کی قیادت میں ایسے معاملات سے نپٹا جائے گا،چئیر مین نے مزید گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سنکیانگ کی مضبوطی سے پاکستان،افغانستان،قازقستان سمیت دیگر 8ممالک بھی مستحکم ہونگے۔ سنکیانگ اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ایک محقق ماپا نیان نے کہا کہ شدت پسندی سے بین الاقوامی معاشرہ پریشان ہے۔سنکیانگ کے مراکز انتہا پسندی کے خاتمے کا ایک رول ماڈل ہیں۔