9 سالہ پاکستانی رضوان نے مارشل آرٹ میں بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا ‘نام گینز بک میں شامل ‘دکی کے 2 طلباء نے بھی انڈیا کے بنائے ریکارڈ چیلنج کر دیئے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) جنوبی وزیرستان کے 9 سالہ بچے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا رضوان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا نو سالہ بچے نے مارشل آرٹ میں بھارت کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ رضوان نے 46 بارہیلی کاپٹرسپن کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ رضوان نے بھارتی کھلاڑی کا 30 سیکنڈ میں 30 بار ہیلی کاپٹر سپن کا ریکارڈ توڑا ہے۔ ادھر نظامی پبلک سکول کے دو طلبا نے بھارت کے بنائے ہوئے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ چیلنج کر دیئے. میٹرک کے طالب علم سعیداللہ نے امریکی یونیورسٹی پوروڈو میں کیمسٹری کے انڈین پروفیسر ولاس پال کے بنائے ہوئے ریکارڈ کو چیلنج کر کے آفیشلی توڑ کر دکہایا. پروفیسر ولاس پال نے پریاڈک ٹیبل کے تمام ایلمنٹس کو آٹھ منٹ اور چہتیس سیکنڈ میں بالترتیب یاد کر رکھا تھا جبکہ سعیداللہ نے چھ منٹ ستاون سیکنڈ میں یہی کارنامہ سر انجام دیا.دوسرے انڈین کے بنائے ہوئے ریکارڈ کو توڑنے والے کا نام محمد ذاکر ہے آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد ذاکر نے ایک انڈین جنہوں نے ریاضی کے اوئلر نمبر کے 3141 ہندسے زبانی سنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا کو چیلنج کرکے 3313 ہندسے زبانی سنا کر ان آفیشلی توڑ دیا۔