پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا دن 20مارچ کو منایا جائے گا
احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمسکراہٹ کا عالمی دن 20مارچ کو منایا جائے گا ۔اس دن کے منانے کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیراہتمام احمدیار سمیت ملک بھرمیں سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی ۔جس میں مقررین خوش رہنے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔