کرائسٹ چرچ: مسلمانوں کے قتل عام کا نشانہ بننے والی مسجد میں عصر کی اذان دی گئی
کرائسٹ چرچ(آن لائن) گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں سفید فام شخص نے 2 مساجد پر فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید ہو گئے۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ جس مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے آنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کی گئی اسی مسجد میں عصر کی اذان دی گئی اور شہر میں مقیم مسلمانوں نے نمازِ عصر اسی مسجد میں ادا کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے ،جس پر مسلمانوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید فارم نسل پرست اور انتہا پسند مسلمانوں کو تو شہید کر سکتے ہیں تاہم وہ اسلام کو ختم نہیں کر سکتے۔مسلمانوں نے اسی مسجد میں دوبارہ نماز ادا کر کے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے دین اور مذہب کے لیے جان دینے سے نہیں ڈرتے۔اور اسلام کی خدمت کرنے کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔