صدر یو ایم ٹی کی ترک سفیر سے ملاقات
لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یو ایم ٹی کے پریذیڈنٹ ابراہیم حسن مراد کی پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرواکل سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اس موقع پر پریذیڈنٹ یو ایم ٹی نے ترک سفیر کو یو ایم ٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کی کارکردگی اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے آگاہی دی ان کا کہنا تھا ترکی اور پاکستان کو مل کر تعلیم کے فروغ کیلئے آپ ترکی جائیں تو آپ کو پاکستان جیسا احساس ہوگا۔ کیونکہ دونوں ممالک کی تہذیب ایک جیسی ہے آخر میں پریذیڈنٹ ابراہیم حسن مراد نے ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرواکل کو سووینیئر بھی پیش کیا۔