پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ روایتی دوست جماعتیں ہیں ‘ کمیونسٹ پارٹی نے چین کی تیز رفتار ترقی کو نئی جہت دی ہے ‘ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے ‘ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے ‘ چینی سفیر یا ﺅ جنگ نے کہا کہ پارٹی صدر منتخب ہونا شہباز شریف کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا اعتراف ہے ‘ پنجاب کے عوام شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کے معترف ہیں ‘ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور مسلم لیگ (ن) کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے ‘ چینی سفیر نے شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے مبارکباد دی اور تہنینی پیغام پہنچایا۔ ہفتہ کو شہباز شریف سے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر پیش رفت ‘ مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے شہباز شریف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر کا تہنینی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہاکہ پارٹی صدر منتخب ہونا آپ کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا اعتراف ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور مسلم لیگ (ن) کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ نے اپنی بے مثال قیادت کے ذریعے ترقی کے سفر کو تیز کیا ہے۔ پنجاب کے عوام شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کے معترف ہیں۔ چینی سفیر نے شہباز شریف کو انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین میں ہونے والی کانفرنس میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعث اعزاز ہو گی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ روایتی دوست جماعتیں ہیں۔ چینی قیادت نے سی پیک کے ذریعے پاکستانی عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی نے چین کی تیز رفتار ترقی کو نئی جہت دی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024