لاہور :گلے پر قاتل ڈور پھرنے سے 3 سالہ معصوم بچی جاں بحق

Mar 17, 2018 | 12:24

ویب ڈیسک

لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک میں گلے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔ 3 سالہ ماہ رخ اپنے و الد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔ ہسپتال منتقل کئے جانے سے قبل ہی بچی جان کی بازی ہار گئی۔ ایک ہفتے میں ڈور سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو چکی ہے۔ ہفتہ کو یتیم خانہ چوک میں گلے پر ڈور پھرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ گزشتہ رات 3 سالہ ماہ رخ اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ لٹکنے والی ڈور گلے پر پھر گئی۔ ہسپتال منتقل کئے جانے سے قبل ہی بچی جان کی بازی ہار گئی۔ یتیم خانہ چوک میں ایک ہفتے میں ڈور سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو چکی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ تھانہ ملت پارک میں درج کر لیا گیا۔ 

مزیدخبریں