سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات,دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویسٹرن فلیٹ کمانڈر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان قریبی اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور رائل سعودی فورسز کے جہاز ایچ ایم سی مکہ کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور ان کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔ ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دورہ سعودی عرب کے دوران ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویسٹرن فلیٹ کمانڈر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان قریبی اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور رائل سعودی فورسز کے جہاز ایچ ایم سی مکہ کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے سے بات چیت کی اور ان کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔