پاکستان ، ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹکٹوں کی قیمتیں آدھی کردی گئیں
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹ پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے کم کرکے پانچ سو روپے کردی گئی۔اس کیساتھ ساتھ بقیہ انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم رکھی گئی ہیں اور سب سے مہنگا ٹکٹ وی وی آئی پی انکلوژر کا ہو گا جس کی قیمت 6ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ شہر قائد میں ہی شیڈول پی ایس ایل فائنل کے معاملات میں مسائل پیش آنے کا خدشہ دیکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی ہے‘ کالی آندھی کیخلاف یکم، 2 اور 3 اپریل کو شیڈول میچز کے ٹکٹ 20 مارچ سے دستیاب ہونا تھے مگر، ٹکٹوں کے فروخت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔تاہم 25 مارچ کو کراچی میں فائنل مکمل ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دو پلے آف 20 اور 21مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں شیڈول کیا گیا تھا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کروانے کا پلان تھا تاہم شہر قائد کے باسیوں کو خوش خبری سنائی گئی کہ کریبیئنز کی میزبانی کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہو گا۔