پاکستان جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گیا۔ سری لنکا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستا نے سری لنکا کو 3-0 سے ہرایا ، پہلے سنگل مقابلے میںحذیفہ عبدالرحمان نے کاویشا کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، محمد شعیب نے چاتوریا کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، محمد احمد کامل اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں بھی سری لنکن جوڑی کو ہرا یا۔پاکستان کو فائنل میں آج پیسفک اوشنیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔جس نے سیمی فائنل میں ویتنام کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔