کامران اکمل پی ایس ایل میں 2 سنچریاں بنانے والے واحد بیٹسمین بن گئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) کامران اکمل پی ایس ایل تھری کے پہلے سنچری میکر اور ٹاپ سکورر بن گئے۔انہوں نے ٹی 20 میں پانچ ہزار رنز بنانیوالے پانچویں پاکستانی بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا۔وہ دس میچوں میں 347 رنز بناچکے ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں دو سنچریاں بنانیوالے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔