مذہبی منافرت کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھجوادیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیں، گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں نامزد ملزم سید عون عباس کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی۔