امریکہ میں حقیقی بیٹے اور پھر بیٹی سے شادی کرنیوالی ماں کو 2سال جیل کی سزا
اوکلاہوما(بی بی سی نیوز) امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک خاتون کو اپنی ہی بیٹی سے شادی کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنے بیٹے سے بھی شادی کر چکی ہے۔ 45 سالہ پیٹریشیا این سپین کو محرم کے خلاف سنیگن جرم کا ارتکاب کرنے اور اپنی حقیقی بیٹی سے شادی کرنے کے اعتراف کے بعد مجرم قرار دیا گیا۔اس کی بیٹی مسٹی ویلوٹ ڈان سپین کی عمر 26 برس ہے۔یہ بچے اس خاتون کی تحویل سے لے لیے گئے تھے اور یہ ان سے سنہ 2014 میں دبارہ ملی تھی۔ اس خاتون اور اس کی بیٹی نے 2016 ءمیں ریاست میں ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دینے کے بعد شادی کی تھی۔ تفتیش کاروں کو بعد میں علم ہوا کہ اس خاتون نے اس سے پہلے اپنے 18سالہ بیٹے سے بھی شادی کی تھی۔ پیٹریشیا اور مسٹی سپین کی شادی کا علم اس وقت ہوا جب ہیومن سرورسز کے محکمے کے اہلکار ان کے ہاں بچوں کی فلاح کے حوالے سے معائنہ کرنے آئے۔ 10 سال تک نگرانی میں اور پیٹریشیا سپین کو بھی سزا کے بعد آٹھ سال نگرانی میں رکھا جائے گا۔ریاست میں محرم رشتوں کے ساتھ شادی جائز نہیں ہے چاہے اس میں جنسی تعلق قائم کیا گیا ہو یا نہیں۔