پنجاب حکومت نے احد چیمہ کو معطل کر دیا‘ سرکاری ذرائع کا نوٹیفکیشن کی تصدیق یا ترد ید سے گریز
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے احد خان چیمہ کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کانفیڈنشل III ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق احد خان چیمہ چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو 21 فروری 2018ء سے نیب لاہور کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی تاریخ سے تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ رات گئے تک حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے معطلی کے لیٹر کی تصدیق کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں‘ لیکن کوئی اتھارٹی تصدیق یا تردید نہیں کر رہی۔ نوٹیفکیشن سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد شام کو جاری کیا گیا جو سوشل میڈیا پر تھا‘ لیکن سیکرٹری سروسز اور دیگر اعلیٰ افسر اس بارے میں فون اٹینڈ نہیں کر رہے۔