کینٹ بورڈ ہزاروں بچوں کا مستقبل تباہ کرنے سے باز رہے، والدین
واہ کینٹ (نامہ نگار) کینٹ بورڈ واہ نے گزشتہ دنوں ایک اشتہار شائع کروایا جس میں کینٹ بورڈ کی حدود میں نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستی کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کو سکول بند کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا جس پر ان سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پزاروں طلباء و طالبات کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ان کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ کے صرف تین سکول ہیں جن کی فیس ہزاروں روپے ماہانہ ہے جو کہ غریب والدین ادا نہیں کر سکتے اس کے علاوہ تمام بچوں کو کینٹ بورڈ داخلہ بھی نہیں دیتا جبکہ ہم کینٹ بورڈ کو کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں ہم کسی ادارے کو بھی اپنے بچوں کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔