بھوربن،شاٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ، مکان جل کر خاکستر
مری (نامہ نگار خصوصی ) بھوربن (کائیاہ) گھر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو 1122،فائربریگیڈ کی گاڑیاں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر تو نہ پہنچ سکیں تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ بعد ازں ریسکو ہلکار بھی طویل راستہ پیدل طے کرتے ہوے موقع پرپہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اس طرح بھوربن (کاہیاہ) کے رہایشی اکابر عباسی ،بابر عباسی کے مکان کو اچانک شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے مکان کا ایک حصہ مکمل جل گیا گھر میں موجود ضروریات زندگی کا تمام سامان بھی جل گیا۔ مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر آگ بجانے میں کامیاب ہو گے جس سے گھر کے دوسرے حصہ کو مکمل جلنے سے بچا لیا گیا۔