طاہر صادق ، ایمان طاہر کی خصوصی کا وشوں سے میلہ جشن بہاراں شروع
اٹک (نا مہ نگار )سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر کی خصوصی کا وشوں سے بارہ سالہ تعطل کے بعد میلہ جشن بہاراں کی شاندار تقریبات پاکستا ن کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والوں نے اپنی اپنی ثقافت اور فن کا بھر پور مظا ہرہ کیا پاکستان بھر کے نیزہ باز اورگھوڑا سوار ، بیل دوڑ ، ڈاگ شو ، ڈاگ ریس کا بھر پور مظاہر ہ، پنجاب کے علاوہ کے پی کے، آزاد کشمیر اور اسلام آباداور ملک کے دیگر علاقوں سے نیزہ باز اور بیلوں کی دوڑمیں شریک ہونے والوں نے اپنے انتہائی قیمتی جانوروں کے ساتھ شریک ہو کر اس کی رونق کو چار چاند لگا دیئے ، اس میلہ میں پنجاب بھر کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی ، جنر ل سیکر ٹری عطاء اللہ خان شادی خیل ،ممبر کور کمیٹی پی ٹی آئی سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے بہترین کار کر دگی کا مظاہر ہ کر نے والوں کو شیلڈ یں تقسیم کیں ۔ جشن بہاراں میلہ کی آج 17مار چ بروز ہفتہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری ہو نگے صبح ساڑھے نو بجے ا ن کی آمد او ر استقبال کے بعد تلاوت کلام پاک ، نعت شریف قومی ترانہ ، بینڈ شو کے بعد لڈی ناچ ، کیول کیڈ ، نیزہ بازی سنگل ، وقفہ نماز کے بعد گھوڑا ناچ ، کتا خر گوش دوڑ ، نیزہ بازی سیکشن اور رات نو بجے جناح ہال ضلع کونسل میں محفل مشاعرہ ہو گی جس میں مقامی اور دیگر علاقوں سے آئے ہو ئے شعرا ء اپنا کلام پیش کریں گے ۔