منتخب عوامی نمائندوں نے علاقہ نلہ کی عوام کو مایوس کیا
باہتر (نامہ نگار) ممتاز مسلم لیگی رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آمدہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن کے حریفوں کے تمام تر حربے شیر کا راستہ نہیں روک سکتے منتخب عوامی نمائندوں نے علاقہ نلہ کی عوام کو مایوس کیا،علاقہ نلہ کی چاروں یو نین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کو بھی ذات برادری اور رشتہ داریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے روشن کل کے لیے خاموشی کا روزہ توڑ کر میدان میں نکلنا ہوگا شکست کے باوجود علاقہ نلہ میں سڑکوں،گلیوں نالیوں کی پُختگی اور جنازہ گاہ کی تعمیر سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی بدولت عوام مسلم لیگ ن اور مجھ سے اپنی والہانہ محبت کا بھر پور اظہار کر رہے ہیں ۔اِس موقع پر موجود سابق ناظم میجر عتیق افضل خان،سردار ہارون خان،سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ،سابق کونسلر چوہدری اللہ دتہ،کونسلر محمد بشیر،صوبیدار ملک ریاض،قاضی امجد،سَید رسول پہلوان،قاضی طارق اور ادا رمضان سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے 2018 کے الیکشن میں آصف علی ملک کو اپنے بھر پور تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔