بجلی سے محروم گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر نے کامطالبہ
کہوٹہ(نامہ نگار)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی موضع ڈھنلیڑی موضع بنڈھیا میں بجلی سے محروم گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں موضع ڈھنلیڑی کے حاجی عنایت اللہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ موضع بنڈھیا ،ڈھنلیڑی میں تقریبا 20 گھرانے آج تک بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ چاروں طرف بجلی جل رہی ہے متعدد بار درخواستیں دی مگر کوئی توجہ نہ دی گئی جبکہ بار بار حکومت عوام کو بجلی کی فراہمی کے اعلانات کرتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا اسی طرح کہوٹہ شہر کی دیگر یونین کونسلوں میںسوئی گیس کی فراہمی کے لیے مین پائپ لائن بچھائی جا رہی ہیں مگر ہمارا علاقہ پنجاڑ،بنڈھیا،کنیل،راجروٹ،ڈھنلیڑی میں سروے کے باوجود کام شروع نہیں ہوا انھوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔