پراچہ فیملی کے سربراہ کا ساتھیو ں سمیت ملک ہا رون رمضان کی حمایت کا اعلان
جنڈ ( نامہ نگار) کوئی بھی نوجوان کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر کام کو کرگذرتا ہے اسی وجہ سے نوجوان ہرجگہ صف اول میں کھڑادکھائی دیتاہے ہمارا جینا مرنا اپنے نوجوان سیاسی رہنما مِلک ہارون رمضان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5کے ساتھ ہے ۔ اہلیان مکھڈ کا وعدہ گذشتہ روز مِلک ہارون رمضان نے مخالفین کی مضبوط ترین وکٹیں گرا کر پہلے اوور میں ہی چھ شاندار سیاسی چھکے لگائے مراد مکھڈشریف کیچھ بڑی برادریوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب پراچہ فیملی کے سربراہ محمد انور پراچہ قاضی فیملی کے سربراہ قاضی تصدق حسین قریشی مِلک اعوان برادری کے سربراہ مِلک حفیظ الرحمن اعوان ملک عبدالوحید اعوان مِلک بنارس خان اعوان مِلک محبوب خان ا عوان مِلک شوکت علی خان لودھی برادری کے سربراہ خالد محمود لودھی زرگر فیملی کے سربراہ محمد عبدالقدیر زرگر جبکہ آرائیں برادری کے سربراہ محمد مرید عباس آرائیں محمد اسلم خان آرائیںنے اپنے اہل خانہ و برادری اوراپنے دوستوںسمیت مِلک ہارون رمضان کی حمائت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر مِلک ہارون رمضان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنے گروپ میں شامل ہونے والے تمام نئے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی وابستہ توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے ورکروں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر قیصر محمود خان خٹک محمد سجاد خان محمد سخاوت حسین ودیگر رہنما مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔