قلعہ گجر سنگھ ،بھاٹی گیٹ سے 2نعشیں برآمد
لاہور (نامہ نگار)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ لکشمی چوک میں 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 60 سالہ شخص کی نعش ملی ہے۔ بھاٹی گیٹ میں رکشہ سٹینڈ کے قریب 60 سالہ شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کر ادی ہے۔